1,634
views
views
ماہرین فلکیات کے مطابق سال نو کے پہلے ماہ میں چاند گرہن دکھائی دے گا جو ’سپر بلڈ مون‘ ہوگا۔

سبر بلڈ مون‘ سال نو میں دکھائی دے گا
سپر بلڈ مون آئندہ ماہ 20 جنوری کو ہوگا اس دن چاند زنگ آلود اور سرخ مٹی کی رنگت والا دکھائی دے گا۔
’سپر بلڈ مون‘ برطانیہ کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت ایشیاء کے چند ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔
یہ ایک مکمل چاند گرہن ہوگا اور اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا جسے ماہرینِ فلکیات نے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے تو چاند کو گرہن لگتا ہے، لیکن اگر چاند کو مکمل گرہن لگ جائے اور وہ مخصوص زاویے سے آنے والی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل رنگ اختیار کر لے تو اسے 'بلڈ مون' کہا جاتا ہے۔
Comments
0 comment