سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکے، 100 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکے، 100 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔


کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations