738
views
views
کوئٹہ بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل ہیڈ کوارٹر منگچر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر وکیل احمد کاکڑ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلات نے اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل احمد کاکڑ کے کورونا وائرس سے انتقال کرجانے کی تصدیق کی ہے۔ڈسٹرکٹ قلات کے تحصیل ہیڈ کوارٹر منگچر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر وکیل احمد کاکڑ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔کچھ عرصہ پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل احمد کاکڑ آج کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگی ہار گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق وکیل احمد کاکڑ کو ان کے آبائی علاقے شرن تحصیل کاریزات میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
Comments
0 comment