پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا
پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا
لاہور: پاکستان کی حدود میں گرائے گئے بھارتی طیارے مگ 21 کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا اور ضروری کاغذی کارروائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

پاکستان میں پکڑے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا

   

سعودی عرب نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے پر انتہائی زبردست اعلان کر دیا ، دل جیت لیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کی بڑی تعداد بارڈر پر موجود ہے جبکہ سخت سیکیورٹی میں ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچایا گیا ہے جس کی تصدیق دنیا نیوز کے مطابق رینجرز حکام نے بھی کردی۔ بتایاگیا ہے کہ نیول حکام بھی اس موقع پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی حکام کی طرف سے بھی بھارتی پائلٹ کا میڈیکل کیاجائے گا اور پھر وہ رپورٹ دوسری طرف موجود بھارتی حکام کے سپرد کی جائے گی ۔ 

بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھینندن کو اپنے ہمراہ لے کرجائیں گے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations