پاکستان کےمہنگےترین اداکاراورگلوکارکون ہیں
پاکستان کےمہنگےترین اداکاراورگلوکارکون ہیں
کراچی: لالی ووڈ انڈسٹری نے جب سے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کی ہیں تب سے فلمی ستاروں کے نخرے آسمانوں پر نظر آتے ہیں۔

لالی وڈ کے بڑے اسٹارزبڑے پردے پر کام کرنے کے لیے بڑا معاوضہ لیتے ہیں۔اداکاراؤں میں سب سے مہنگی اور ہدایت کاروں کی فیورٹ اسٹائلش ماہرہ خان ہیں۔

ماہرہ کی ٹکر پر شوخ و چنچل مہوش حیات ہیں۔دونوں حسیناؤں کا فلم میں کام کرنے کا معاوضہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ فلمی ہیروزمیں دو ہیروہمیشہ سرفہرست رہتےہیں۔

پاک و بھارت میں یکساں مقبول فواد خان اور ورسٹائل اداکار شان،دونوں فلم میں کام کرنے کے بڑےدام مانگتےہیں۔

موسیقی کی دنیا پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار بھی معاوضوں میں آگے ہیں۔ یہاں بھی دو گلوکار ایسے ہیں جن کا معاوضہ تقریبا ایک جیسا ہی ہے۔

راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے انتہائی مہنگے گلوکاروں میں ہوتاہے۔ 

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations