پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے،امریکی سفیر نکی ہیلے کی ہرزہ سرائی
پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے،امریکی سفیر نکی ہیلے کی ہرزہ سرائی
امدادلینے کے باوجود بھی پاکستان نے دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے،

پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے،امریکی سفیر نکی ہیلے کی ہرزہ ..


نیویارکاقوا م متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے، اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔

امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب نکی ہیلے نے امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا کو ان ممالک کو امدادنہیں دینی چاہئے جو پیٹھ پیچھے ہمارے کام میں رکاوٹ بنیں۔

نکی ہیلے نے کہا کہ امریکا آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے، اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرز امداد دی، پاکستان نے اس کے باوجود دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا، پاکستان کو اپنی اصلاح کرنے تک ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔پاکستان اپنی اصلاح کیلئے امریکاکی طرف سے دیئے اربوں ڈالرز استعمال کرے،یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں،پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو امریکی پارٹنر نہیں بننا چاہتے، جبکہ امریکا کو پارٹنر ممالک پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations