1,653
views
views
عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سفید رنگ کا انتخاب کیا

تقریب حلف برداری میں عمران خان نے جہاں باوقار سیاہ شیروانی زیب تن کی وہیں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سفید رنگ کا انتخاب کیا۔
اپنے شوہر کی سیاسی زندگی کے اس انتہائی اہم موقع پر بشریٰ بی بی نے سفید عبایا، نقاب اور سفید انگوٹھی پہن رکھی تھی۔
ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح بھی سفید رنگ کی تھی، جس پر وہ مسلسل کچھ پڑھ رہی تھیں۔
یہاں تک کہ خاتون اول کے جوتے بھی عبایا سے میچ کرتے ہوئے نظر آئے۔
بنی گالہ سے ایوان صدر روانہ ہوتے ہوئے لی گئی بشریٰ بی بی کی ایک تصویر—
واضح رہے کہ تقریب حلف برداری میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ شرکت نہیں کی۔
عمران خان کی اہلیہ پہلے ایوان صدر پہنچیں، جبکہ عمران خان کچھ دیر بعد پہنچے تھے، جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔
Comments
0 comment