تین سالہ بچے کے حیرت انگیز کرتب
تین سالہ بچے کے حیرت انگیز کرتب
یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو جمناسٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن اب تو بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

3 Sala Bachey Kay Hairat Angaiz Kartab

ایران سے تعلق رکھنے والا تین سالہ ارات حسینی کی دس فٹ اونچی دیوار کو سر کرنے کے علاوہ ایک ہاتھ سے پُش اَپس اور منفرد انداز میں پُل اَپس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ارات حسینی جمناسٹک میں کمال مہارت رکھتا ہے اور ننھے میاں کے والدین نو ماہ کی عمر سے اپنے بیٹے کو جماسٹک کی مشق کروا رہے ہیں ۔

ننھا کھلاڑی کئی رئیلٹی شو میں حصہ لے چکا ہے اور اپنی جمناسٹک صلاحیتوں کی شاندار پرفارمنس دیکر نہ صرف شائقین کو بلکہ ججز کو بھی حیران کرچکا ہے۔

مختلف اسٹنٹ پیش کرتے لِٹل اسٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد مقبول ہو رہی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ننھے میاں کی صلاحیتوں کو بیحد سراہ رہے ہیں۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations