ترک ریفرنڈم پر عالمی تنقید،صدر ٹرمپ کی مبارکباد
ترک ریفرنڈم پر عالمی تنقید،صدر ٹرمپ کی مبارکباد
ترکی میں ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کی تنقید جاری ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو فون کرکے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ عالمی مبصرین اپنی اوقات میں رہیں۔

Turk Referendum Par Aalmi Tanqeed Sadar Trump Ki Mubarak Baad


وائٹ ہائوس کے ترجمان شان اسپائیسر نے کہا کہ امریکا ترکی ریفرنڈم پر عالمی مبصرین کے تحفظات کو دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سےعالمی مبصرین کی حتمی رپورٹ کاانتظارہے ۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریفرنڈم میں بڑے کم مارجن سے کامیابی کے بعد صدر اردوان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے کیونکہ اس ریفرنڈم کے نتیجے میں ترک قوم میں تقسیم واضح نظر آتی ہے ۔

صدر رجب طیب اردوان نے عالمی ممالک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے عالمی مبصرین سے کہا کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں، ریفرنڈم سے متعلق ان کے بیانات ناقابل قبول ہیں ۔

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں ریفرنڈم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرےمیں شریک ہزاروں افراد صدر کو حاصل وسیع اختیارات کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

ادھر ترکی میں پہلے سے نافذ ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے 

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations