800
views
views
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس آج ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کا حجم پہلی بار8 ہزارارب کاہندسہ عبورکرے گا ،5 ہزارارب روپے سے کم ٹیکس محصولات کاہدف طے ہونے کاامکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی عمومی شرح اور چھوٹ بحال رکھی جائے گی ،ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے قوانین اورپالیسی میں تبدیلی ہو گی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے زیادہ اثاثوں پر نیا ٹیکس لگانے کاامکان ہے ،ٹیکس بچانے میں مدد دینے والے تمام قوانین میں ترمیم کاامکان ہے ۔
Comments
0 comment