views

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والے سٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
"مجھے گھٹن محسوس ہورہی تھی اور ضمیر ملامت کررہا تھا" اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے چند روز بعد معروف ترک فٹ بالر پولیس کے پاس پہنچ گیا
پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments
0 comment