شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں: فواد چوہدری کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
شہزادہ محمد کے دورہ پاکستان کے منتظرہیں: فواد چوہدری کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے، 

 فواد چوہدری نے سعودی ہم منصب ترکی الشبانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا  اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

فواد چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ قریبی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں جن کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

سعودی وزیر اطلاعات نے بھی فواد چوہدری کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations