پولیس کی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،آئی جی سندھ
پولیس کی نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،آئی جی سندھ
آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے احکامات جاری کئے ہیں کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹس کے غلط اور بے جا استعمال کے خلاف بھرپور اور منظم مہم کا آغاز کیا جائے۔



آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح اور با لخصوص کراچی میں دوران پیٹرولنگ پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف تمام تر ضروری قانونی اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈاکٹر سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ 7 روزہ مہم کے دوران سندھ پولیس کے نام سے جعلی نمبر پلیٹس کی تنصیب کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کے خلاف انتہائی ٹھوس اور مربوط اقدامات اٹھائے جائیں اور ٹریفک پولیس اور تھانہ پولیس باہم اشتراک اور تعاون سے مذکورہ مہم کو کامیاب اور نتیجہ خیزبنائیں۔

اس حوالے سے تمام رینج اور اضلاع کو پرفارمہ کے تحت مذکورہ مہم کے دوران کارکردگی رپورٹ سی پی او کو ذریعہ ای میل ارسال کرنے

 کا پابند کیا گیا ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations