864
views
views
اعلامیے کے مطابق جامعات میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑ ھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط لاگو کر دی گئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے جو کہ اسلامیات کے مضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔
اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کےساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔
Comments
0 comment