علامہ اقبال کی 'شکوہ، جواب شکوہ' کے ساتھ انصاف کیا گیا؟
علامہ اقبال کی 'شکوہ، جواب شکوہ' کے ساتھ انصاف کیا گیا؟
کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے بعد کوک اسٹوڈیو سیزن 11 نے سب کی دلچسپی اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے، جس کی پہلی قسط کے چار گانے بھی ریلیز ہوچکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو 11 کی پہلی قسط میں سب سے پہلے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی مشہور زمانہ نظموں 'شکوہ' اور 'جواب شکوہ' پر مشتمل گانا نئی اور روایتی موسیقی کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ گانا 10 اگست کو ریلیز کیا گیا، جو 13 منٹ 13 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

اس گانے کے دو حصے ہیں، 'شکوہ' والا پہلا حصہ گلوکارہ نتاشہ بیگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ موسیقی کے جدید انداز سے گایا جبکہ دوسرے حصے 'جواب شکوہ' کو قوال ابو محمد اور فرید ایاز نے  قوالی کے انداز میں پیش کیا۔

گانے کے ریلیز ہوتے ہی کئی پرستاروں نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ہاں کئی لوگوں نے اس گانے کو پسندیدگی کی سند فراہم کی، وہیں کچھ لوگوں کو یہ متاثر کرنے میں ناکام رہا اور انہوں نے اسے علامہ اقبال کی نظموں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، 'یہ گانا بہت برا ہے، اس کے لیے غلط گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا جس میں راگ، جوش اور اقبال کی شاعری میں پائی جانے والے غصے کی کمی ہے'۔

ایک اور صارف نے گزارش کی کہ ’جب شکوہ جواب شکوہ جیسے کلام کا انتخاب کیا جائے تو اس کے جوہر کو سمجھنے کی بھی کوشش کی جائے، اس گانے نے تو علامہ اقبال کی خوبصورت نظم کا بے رحمی سے جنازہ نکال دیا ہے‘۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شاعری میں ردوبدل کیے جانے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایسے ہی ایک صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’مزہ نہیں آیا‘۔

تمام تر تنقید کے باوجود سیزن 11 کی پہلی قسط کے اس گانے کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور اس وقت یہ یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ کے ساتھ سب سے مقبول ہے۔

What's your reaction?

Facebook Conversations

Disqus Conversations