
487
views
views
لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میوہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ میوہسپتال میں کورونا کے مزید3 مریض انتقال کرگئے ،میوہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد146 ہو گئی ،ڈاکٹر اسد اسلم کاکہنا ہے کہ جاں بحق افراد دیگر موذی امراض میں بھی مبتلا تھے۔
ادھر محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا کا ایک اورمریض انتقال کرگیا،سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد4 ہو گئی ۔جبکہ پی کے ایل آئی میں بھی کورونا کا ایک اورمریض انتقال کرگیاجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد9 ہو گئی ۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations