ایمازون کا کلاؤڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
ایمازون کا کلاؤڈ سروس شروع کرنے کا اعلان
آن لائن خرید و فروخت کی دنیا کی ایک بڑی امریکی کمپنی ایمازون سیٹلائٹ سے ڈیٹا، اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک نئی انٹینا سروس شروع کر رہی ہے جس سے کلاؤڈ سروس کے صارفین کو بہت فائدہ ہوگا۔

 


دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 12 انٹیناؤں(قرنوں) کے ذریعے دنیا بھر میں ڈیٹا ٹرانسفر کو سستا اور آسان بنانا چاہتی ہے، ایمازون نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ امریکی دفاعی فرم لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساتھ اپنے ڈیٹا سروس کے پروگرام میں شراکت داری کر رہی ہے جس کے سیٹلائٹ رسیور براہ راست ایمازون ویب سروس کے زمینی اسٹیشنوں سے منسلک ہو جائیں گے، جس سے حقیقی وقت میں ڈیٹا کی منتقلی کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی اور صارفین کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔

ایمازون نے کہا ہے کہ ان کی ڈیٹا سروس کی خدمات حکومت یا اس کی نگرانی میں کام کرنے والی صنعتوں کو بھی مہیا کی جائے گی اور اس سلسلے میں کمپنی امریکہ کے محکمہ دفاع کے 10 ارب ڈالر کے کنٹریکٹ کی نیلامی میں حصہ رہی ہے۔

ایمازون کی ویب سروس کے چیف اینڈی جیسی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹس کے ذریعے بڑا ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنا انتہائی آسان ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سروس گیم چینجر ثابت ہوگی۔

What's your reaction?

Facebook Conversations

Disqus Conversations