آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں
آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ایک پرانی دُعا پوری ہونے کا وقت آ گیا ہے، برسوں انتظار کے بعد اب خوشیاں دیکھیں گے، آج ایک بڑی ضرورت بھی پردہ ¿ غیب سے پوری ہو گی اور رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اپنے لئے جس خبر کا انتظار تھا وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے،آج کا دن مالی معاملات میں بہتری دے گا اور آپ کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرنے میں اِن شاءاللہ مدد گار ثابت ہو گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روحانی معاملات میں خاطر خواہ بہتری مل رہی ہے، اگر نیت صاف رہی تو جلد منزل پا لیں گے، جو لوگ اپنے گھر پر توجہ نہیں دے رہے وہ اس کےلئے خاص وقت نکالیں، بے حد ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج ایک حسرت پوری ہونے کا امکان ہے، اولاد والوں کی بھی آج اولاد کے حوالے سے کوئی بات پوری ہو گی اور قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بھی آج بات بن جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

روزگار میں تبدیلی والا ستارہ زائچے میں موجود ہے، آپ کے لئے اچھے مواقع ہیں۔ آپ کو جو چانس ملے فائدہ اٹھائیں، رسم بھی لے سکتے ہیں، بالکل بے فکر ہو کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اچھا اور مددگار دن ثابت ہو گا،بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں، کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

مالی معاملات مشکلات کا شکار لوگ آج اس میں سے نکلنے مےں کامیاب ہوں گے۔ ادھر جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے ری ہے، زبردست بہتری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کا دن خانگی مسئلے سے نکلنے کا ہے اس میں زیادہ وقت ضائع مت کریں صرف اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں،اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے،اگر آپ سمجھیں تو ورنہ کچھ نہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ اپنے مقاصد کی طرف پیش قدمی کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور کریں امید تو بہت ہے کہ کامیابی ان کے قدم چومے گی، آج ضرورت بھی غیر متوقع انداز سے پوری ہو سکتی ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

دوست نما دشمن سے دور رہیں اور آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے، آج کا دن آپ کو بار بار اس سلسلے میں خبردار بھی کر رہا ہے، ورنہ سخت نقصان کا اندیشہ بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے، آپ کو قدرے محتاط چلنا ہو گا اور اپنا غصہ ٹھنڈا بھی رکھنا ہو گا، بات بڑھ گئی تو پریشانی بھی بڑھ جائے گی، وارننگ ہے زبردست۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج مالی معاملات میں جاری مشکلات کا کافی حد تک خاتمہ ہو گا اور جس طرف سے خطرات محسوس ہو رہے تھے اُس میں بھی نمایاں کمی واقع ہو گی، آپ کو شام تک اندازہ ہو جائے گا۔

What's your reaction?

Facebook Conversations

Disqus Conversations