پاکستان میں کورونا سے ہر روز کتنے مریض جاں بحق ہوتےہیں؟ اہم انکشاف
پاکستان میں کورونا سے ہر روز کتنے مریض  جاں بحق ہوتےہیں؟ اہم انکشاف
اسلام آباد ملک بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اورایک روز میں ب تک کے سب سے زیادہ پانچ ہزار 385 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

پاکستان میں کورونا کے ہر 100مریضوں میں سے کتنے جاں بحق ہورہے ہیں؟ اعدادوشمار جاری


ملک میں وائرس سے متاثرہ مصدقہ کیسز میں  شرح اموات بھی بڑھ رہی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں میں شرح اموات دوفیصد ہے یعنی کورونا کے ہر 100مریضوں میں سے دو افراد جاں بحق ہورہے ہیں دوسری جانب ملک میں متاثرین  میں صحت یابی کا تناسب فی الحال 31.9 فیصد ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 178 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اسی دورانیے میں مزید پانچ اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 5963 ہو چکی ہے جبکہ اموات کی کُل تعداد 57 ہو گئی ہے۔

What's your reaction?

Comments

https://justmazaa.com/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!

Facebook Conversations

Disqus Conversations