کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ہیک کی گئی ویب سائٹ بحال
کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ہیک کی گئی ویب سائٹ بحال
کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ہیک کی گئی ویب سائٹ دوبارہ بحال کردی گئی۔


تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ 11 گھنٹے سے زائد وقت تک ہیک رہی جس سے متعلق امکان ہے کہ اسے بھارتی ہیکرز نے ہیک کیا۔ 

کراچی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ 11 گھنٹے سے زائد وقت تک ہیک رہی جس کے بعد اسے بحال کردیا گیا ہے۔ 

تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ کھولنے پر سیاہ رنگ کا صفحہ نمایاں تھا جس پر کسی زبان میں کچھ درج تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی ویب سائٹ بھارتی ہیکزر نے ہیک کی، اس سے قبل سندھ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ بھی بھارتی ہیکرز نے ہیک کی تھی۔

What's your reaction?

Facebook Conversations

Disqus Conversations