
2,785
views
views
سیارہ زحل کے ایک چاند پر زندگی کے روشن امکانات ہیں جبکہ ناسا نے نئی تحقیق اور دریافت پر مبنی تجزیہ پیش کر دیا ہے کہ اس کا درجہ حرارت اور برف کے نیچے پانی زندگی کے لیے موافق ہیں ۔
سرخ سیارے کے بعد سائنسدانوں نےسیارہ زحل کے چاند پر بھی خلائی مخلوق کی موجودگی کا بھی امکان ظاہرکردیا ۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کےمطابق سورج سے 887 ملین میل دور زحل کاچاند جمے ہوئے سمندر کی مانند لگتا ہے ۔
ناسا کی جانب سے خلا میں بھیجی گئی’شٹل کسینی ‘کی نئی دریافتوں سےاس بات کاثبوت ملا ہے کہ زحل کے چاند کی جمی سطح کے نیچے کیمیائی عمل جاری ہےجو اس دعوے کو تقویت دیتا ہے کہ زحل کا چاند اپنے اندرزندگی کے امکانات رکھتاہے ۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations