
views
تین گھنٹے طویل ٹیلی تھون: عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے 500 کروڑ روپے اکٹھے کیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق
وزیراعظم عمران خان نے پیر کو سیلاب زدگان کے لیے ملک
کے اندر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈز اکٹھا
کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی ٹیلی تھون کا انعقاد کیا۔ تقریب
کی نظامت کرنے والے سینیٹر فیصل جاوید خان کے
مطابق سابق وزیر اعظم نے 3 گھنٹے طویل فلڈ ٹیلی تھون
میں 5 ارب روپے سے زائد کے عطیات اکٹھے کئے۔ پنجاب
اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ – پرویز الٰہی اور
محمود خان – سابق وزیراعظم کی سابق معاون برائے سماجی
تحفظ ثانیہ نشتر، مشہور شخصیات اور دیگر سیاستدان
عمران خان کی ٹیلی تھون میں شامل ہوئے۔ لائیو ٹیلی تھون کے
دوران خطاب کرتے ہوئے جسے متعدد
ٹی وی چینلز نے ٹیلی کاسٹ کیا، پی ٹی آئی کے سربراہ
نے کہا کہ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے
پورا پاکستان متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تباہ
کن سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو
چکے ہیں اور نقصانات ایک ہزار ارب روپے سے
تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
Facebook Conversations
Disqus Conversations