Wikinews
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے آصف زرداری کو گرفتار کرلیا۔
شہبازشریف نے عدالتوں سے لیا 2 ہفتوں کا ریلیف 2 ماہ میں تبدیل کیا: فردوس عاشق
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالت نے دو ہفتوں کا ریلیف دیا جو انہوں نے دو ماہ میں تبدیل کردیا۔
شہباز شریف کی واپسی کے بعد عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے
لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وطن واپس آگئے، اب عمران خان مصنوعی بیانیے سے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے اور اب ان کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
بجٹ اور ممکنہ وکلا تحریک پر غور کیلئے بنی گالہ میں الگ الگ اجلاس طلب
وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ طلب، بجٹ اجلاس کیلئے حکومتی ترجمان بھی طلب۔
کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں
'امپائروں نے گیند کیوں چیک کی؟': انگلش میڈیا پاکستان کی جیت نہ ہضم کر سکا
پاکستان اور انگلینڈ کے میچ کے دوران امپائروں نے اس خدشے کے تحت بار بار گیند کو چیک کیا کہ بولروں نے گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی جب کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی انگلش میڈیا نے اسی نکتے کی وضاحت کے لئے تابڑ توڑ سوالات کئے۔
ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 30 جون کے بعد ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہےکہ ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع سے بھی جو فائدہ نہ اٹھائے اسے کوئی رعایت نہیں دیں گے۔
شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی،کل بغیر دوبین کے بھی دیکھا جاسکے گا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی جسے کل بغیر دوبین کے بھی باآسانی دیکھا جاسکے گا۔
اژدھے کے چمڑے سے وزیراعظم کی چپل تیار کرنے والے پر جرمانہ
اژدھے کے چمڑے سے وزیراعظم عمران خان کی پشاوری چپل تیار کرنے والے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
ٹوائلائٹ کے ہیرو رابرٹ پیٹنسن ’بیٹمین‘ کا کردار نبھائیں گے
ہالی وڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن
قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کیا ہوا؟
ناٹنگھم: ورلڈکپ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں تکلیف دہ شکست کے بعد جب قومی ٹیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوئی تو ماحول کچھ اچھا نہ تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ کل سے سجے گا
لندن: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ کل سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ریلوے کا عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان
کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا جب کہ عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
شہبازشریف لندن میں کھلے عام گھوم رہے ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں
لاہور: آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے شہبازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کرنے اور وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔
فواد چوہدری کا قمری کلینڈر کے بعد ادائیگیوں کیلئے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان
اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔