Wikinews
خواجہ حارث نے نوازشریف کی طبی رپورٹس سپریم کورٹ میں پیش کردیں
اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔
نیب نوٹس، قتل کی دھمکیاں کالعدم تنظیموں سے متعلق مطالبے پر حکومتی رد عمل ہے: بلاول
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے نوٹس اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کو اپنے کالعدم تنظیموں سے متعلق مؤقف پر حکومتی رد عمل قرار دیدیا۔
پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کون سی نامور شخصیات گراؤنڈ میں موجود ہوں گی؟
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی سمیت سیاسی اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات گراؤنڈ میں موجود ہوں گی۔
ترجمان پاک فوج کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پی ایس ایل فائنل کیلئے شائقین پرجوش: مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں کا انتظام
کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں شائقین آج بڑی اسکرینوں پر میچ سے محظوظ ہوسکیں گے۔ فوٹو: فائل
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا
راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارت کے جاسوس ڈرون کو گرادیا۔
پی ایس ایل 4 کی ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئی، قبضے کی جنگ کل ہوگی
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کی ٹرافی کی رونمائی آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا۔
دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں لاپتا 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لاپتا پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔
نیوزی لینڈ حملے: آسٹریلوی دہشت گرد کو عدالت میں پیش کردیا گیا
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا جب کہ سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
نیوزی لینڈ حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد پھیلنے والا 'اسلام فوبیا' کارفرما ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
یوزی لینڈ کی 2 مساجد پر حملوں میں 49 افراد جاں بحق، بنگلادیشی کھلاڑی بال بال بچ گئے
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایک مسجد میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی پہنچے تھے جو بال بال بچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزراء سے بھی کم
لاہور: عام طور پر وزیراعظم کی تنخواہ وزراء کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ اور وزراء سےکم ہے؟
دنیا بھر میں فیس بُک سائٹ تاحال ڈاؤن، بحالی کا فی الحال کوئی امکان نظر نہیں آرہا
فیس بُک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین پریشانی میں مبتلا ہو گئے
ناسازی طبع: نواز شریف آج پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات نہیں کریں گے
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف ناساز طبعیت کے باعث آج کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان سے ملاقات نہیں کریں گے۔
پی ایس ایل ایلیمنیٹر میں آج یونائیٹڈ اور کنگز مدمقابل ہوں گے
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔
وزیراعظم عمران خان آج نئی ویزا پالیسی کا اعلان کریں گے
برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کےشہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔